ذرا سوچیں۔ ایک ایسا بادشاہ جس کا حکم صرف انسانوں پر نہیں چلتا تھا۔ ایک ایسا حاکم جس کی فرمانبرداری ہوا کرتی تھی۔ جنات کرتے تھے۔ پرندے کرتے تھے۔ حیوانات کرتے تھے۔ ایک ایسی سلطنت جو آج تک کسی انسان کو نہیں ملی۔ اور قیامت تک نہیں ملے گی۔ یہ کہانی کسی افسانے کی نہیں۔ یہ قرآنِ کریم کی سچائی ہے۔ یہ ہے حضرت سلیمان علیہ السلام کا قصہ۔