Fish Audio
Fish Audio
HomeDiscovery

Products

Text To SpeechVoice CloningStory StudioSound EffectsAudio SeparationSpeech to Text

Platform

BillingWhat's NewTutorials
Developers
My pasnal istorri

My pasnal istorri

@Rizwan Jaan
5Uses
0Shares
0Likes
0Saved by

میرا نام رضوان تھا… میں کراچی سے تعلق رکھتا تھا… میں اپنے ماں باپ سے بےحد محبت کیا کرتا تھا… ان کی امیدیں ہی میری زندگی کی اصل وجہ تھی… اور شاید اسی لیے… میں کسی اور کو اپنی زندگی میں جگہ دینے سے ڈرتا تھا… کیونکہ میں جانتا تھا… جب تک میں ان کے خواب پورے نہ کرلوں… میں کسی کا حق ادا نہیں کر سکتا تھا… میں لوگوں کے جذبات سمجھنے کی کوشش تو کرتا تھا… لیکن سچ یہ تھا… کہ میں کبھی کسی کو مکمل طور پر سمجھ ہی نہیں پایا تھا… نہ جانے کتنی لڑکیاں میری زندگی میں آئی تھیں… نہ جانے کتنے لوگ آئے اور چلے گئے تھے… لیکن… چمّونی… وہ ان سب سے الگ تھی… وہ صرف میری بہن شہناز کی بیسٹ فرینڈ نہیں تھی… بلکہ… وہ ایک الگ ہی کہانی تھی… چمّونی… وہ اپنے گھر والوں سے بےحد محبت کیا کرتی تھی… خاص طور پر اپنے بھائی سے… اسے اپنے بھائی سے ایک الگ ہی لگاؤ تھا… وہ نرم دل تھی… اتنی نرم… کہ شاید اس نے کبھی کسی پر غصہ کیا ہی نہیں تھا… وہ خاموشی سے اپنے کام کیا کرتی تھی… اور اپنے ماں باپ کی عزت… ان کی خوشی کو سب سے اوپر رکھتی تھی… چمّونی… وہ صرف لوگوں کو سمجھتی نہیں تھی… وہ دلوں کو محسوس کیا کرتی تھی… اور شاید اسی لیے… وہ ایک عام انسان نہیں تھی… وہ ایک خوبصورت مسیحا تھی… جب وہ مسکراتی تھی… تو لگتا تھا جیسے وقت رک گیا ہو… اور جب وہ بولتی تھی… تو اس کے الفاظ سیدھا دل میں اتر جایا کرتے تھے… چمّونی… اسے سفر کرنا بہت پسند تھا… شاید وہ راستوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کے دل بھی تلاش کیا کرتی تھی… اور ہاں… اس کی ایک معصوم سی عادت بھی تھی… اسے مزیدار چیزیں بہت پسند تھیں… فالوڈا ہو… یا کوئی چھوٹی سی خوشی… وہ ہر لمحے کو دل سے جیا کرتی تھی… سچ تو یہ تھا… کہ میری زندگی میں بہت لوگ آئے تھے… لیکن… چمّونی جیسی لڑکی کبھی آئی ہی نہیں تھی… وہ ایک کہانی تھی… جو مکمل نہ ہو کر بھی مکمل لگتی تھی… اور شاید… وہ کبھی جان نہ سکی… کہ کوئی تھا… جو اسے خاموشی سے محسوس کیا کرتا تھا… جو اس کی ہر عادت کو… ہر مسکراہٹ کو… اپنے دل میں سنبھال کر رکھتا تھا… ✨ — رضوان

hiMaleMiddle AgedNarrationYoungCharacter VoiceEducationalSocial MediaAdvertisementConversationalMediumWarmCalmRelaxedFriendlyExpressiveStorytellingGentleClearSmooth
Public
20 hours ago
Use Voice
Samples
There's no audio samples yet

Explore Related Models

OwOwn voice MoMohsinاحاحمد 我的我的MdMd Aamir गहगहरी भावनाएंKhKhushiKiKiran OnOne MyMy voice KiKiran MyMy personal voice